28 اپریل 2013 - 19:30
شام میں دھشت گرد امریکی مفاد میں برسرپیکار

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سید حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد امریکی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سید حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد امریکی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنرل سید حسن فیروز آبادی نے تہران میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں شام میں سرگرم دہشت گردوں کو سامراج کے ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد امریکہ اور صیہونیوں کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شام کی قوم دہشت گردوں کو شکست دے دے گی، مزید کہا کہ شام میں دہشت گردوں کی موجودگی مغرب والوں کا سیاسی کھیل ہے تاکہ وہ القاعدہ کو مسلمانوں سے لڑا دیں اور مسلمانوں کا خون بہائیں۔ انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ اگر دہشت گرد طاقتور ہو گئے تو وہ امریکی مفادات کے خلاف بھی اقدام کریں گے، مزید کہا کہ دہشت گرد ایک ایسا خنجر ہوں گے جو مستقبل میں مغرب والوں خاص طور پر عالمی سامراج کی پیٹھ میں پیوست ہو گا۔دوسری جانب شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ ان پر یہ حملہ دمشق کے علاقے المزہ میں کیا گیا جس میں انہیں کوئي نقصان نہیں پہنچا۔ ادھر شام میں دہشت گردوں نے تیس افراد کو قتل کر دیا ہے۔ ان افراد کو دہشت گردوں نے گزشتہ ماہ حلب کے علاقوں نبل اور الزہرا سے اغوا کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲